گوئٹے مالا ؛آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریاں خطرناک مراحل میں داخل،

ہلاکتوں کی تعداد 75سے تجاوز،200لاپتہ،چند ماہ کی بچی کو راکھ کے ڈھیر سے زندہ بچا لیا گیا،تصاویر وائرل

بدھ 6 جون 2018 16:11

گوئٹے مالا سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) وسطی امریکا کے ملک گوئٹیمالا میں آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریوں کے دوران امدادی کارکنوں نے چند ماہ کی بچی کو زندہ بچا لیا ہے،جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جبکہ آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان گوئٹے مالا نیشنل سول پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امدادی کارکن راکھ میں دبے گھر سے بچی کو گود میں اٹھائے نکل رہا ہے جبکہ گھر میں موجود دوسرے افراد کو بھی نکال لیا ہے۔

دوسری جانب دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 40کلومیٹر دور آتش فشاں فیوگو پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی،حکام کے مطابق 200 کے لگ بھگ افراد لاپتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :