ْپاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت اورمسلح افواج کی دفاعی شعبوں میں تیاریوں پر پورا بھروسہ ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات میں بات چیت

بدھ 6 جون 2018 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی دفاعی صلاحیت اورمسلح افواج کی دفاعی شعبوں میں تیاریوں پر پورا بھروسہ ہے ۔صدر مملکت نے یہ بات چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کے دوران کہی ، جنھوں نے آ ج ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے دفاعی اور سیکیورٹی کے معاملات میں صدر مملکت کو بریفنگ دی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے پوری طرح چوکس ہیں ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ملکی دفاعی کی خاطر پاک افواج کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی جبکہ ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔