وینزویلا کو امریکی ریاستوں کی تنظیم سے نکال دینے کا مطالبہ

مئی میں وینزویلا میں ہونے والے انتخابات ایک دھوکا تھے،امریکی وزیرخارجہ

بدھ 6 جون 2018 17:29

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) امریکا وینزویلا کو امریکی ریاستوں کی تنظیم (او اے ایس) سے نکال دینا چاہتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے او اے ایس کے ایک اجلاس میں کہا کہ مئی میں وینزویلا میں ہونے والے انتخابات ایک دھوکا تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدر نکولاس مادورو پر جمہوریت کو تار تار کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ارجنٹائن، برازیل، میکسیکو، کینیڈا، چلی اور پیرو نے اس امریکی قرارداد کی تائید کی، جس میں وینزویلا میں ہونے والے حالیہ انتخابات کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔ امریکی ریاستوں کی تنظیم کے کل پینتیس رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا صدر دفتر واشنگٹن میں ہے۔