نامعلوم مسلح ڈاکو ئو ں کی فا ئر نگ سے ایک شخص زخمی

بدھ 6 جون 2018 17:34

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) نامعلوم مسلح ڈاکو ئو ں کی فا ئر نگ سے ایک شخص زخمی تفصیلا ت کے مطابق حب کے علا قے الہ آبا د ٹا ئو ن میں آئیڈیل پبلک اسکو ل کے قریب واقع غلام رسول رند کی پر چون کی دکان پر نا معلوم مسلح ڈاکو گاہک کے طور پر آئے اور غلام رسول سے اسلحہ کے زور پر لو ٹ ما ری کی کوشش کی، مذاحمت پر ڈاکو ئو ں نے ٹی ٹی پسٹل سے فا ئر کر دیا اور گو لی غلام رسول رندکے بازو کو چھو تی ہو ئی سینے پر جا لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے اہلیان محلہ نے فوری طو ر پر زخمی کو جام میر غلام قادر گو رنمنٹ ہسپتا ل پہنچایا جہا ں پر ایم ایس ڈاکٹر عبا س لا سی کی نگر انی میں ڈاکٹر ساجد لا سی اور اس کے عملے نے زخمی کو ضر وری طبی امداد فر اہم کی واقعہ کی اطلا ع ملنے پر ایس ایچ او حب سٹی تھا نہ عطا ء اللہ رونجھو موقع پر پہنچ گئے اور زخمی سے واقعہ کی تفصیلا ت معلوم کیں بعدازاں انہو ں نے نامعلوم مسلح ڈاکو ئو ں کی گر فتا ری کے لئے علا قے کی نا کہ بند ی کر دی

متعلقہ عنوان :