بہتر چین کا مطلب بہتر دنیا ہے ،چینی سفارتکار

چین کی ترقی کسی کیلئے خطرہ نہیں ہے ، یو جیان ہوا کا اقوام متحدہ میں خطاب

بدھ 6 جون 2018 17:57

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چین کے سینئر سفارتکاریو جیان ہوا نے کہا کہ بہتر چین کا مطلب بہتر دنیا ہے اور چین نے دنیا میں امن ،خوشحالی اور انٹرنیشنل آرڈر میں کردارادا کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔وہ یہاں جنیوا میں اقوام متحدہ میں خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چینی مشن کے سربراہ نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ چین نے کس قدر ترقی کی ہے ،چین کسی کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ وہ نہ موجودہ نظام کو ختم کرنا چاہتا ہے اور نہ ہی کسی پر اپنا اثر قائم رکھنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط چین عالمی امن کیلئے ایک بڑا موقع ہے اس نے حالیہ برسوں کے دوران زبردست ترقی کی ہے اور چین کی سب سے بڑی ترجیحی ترقی ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی 2017میں فی کس قومی آمدنی 8643امریکی ڈالر تھی ، 30ملین چینی دیہی علاقوں میں غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ چین کی شہری آبادی 57فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ترقی کا عزم کئے ہوئے ہے اور یہ ترقی کسی کیلئے بھی خطرے کا باعث نہیں ہے ۔