چارسدہ ، بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مکان میں آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا

بدھ 6 جون 2018 19:16

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) چارسدہ کے علاقہ ڈاگئی فقیر آباد میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے مکان میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگنے مکان کے کمرے کو اپنے لپیٹ میں لیا جس میں لاکھوں کا سامان نقدی ، پاسپورٹ و دیگر ضروری دستاویزات جل کر آگ کا ڈھیر بن گئے ۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ڈاگئی فقیر آباد کے رہائشی واصف ولد ناصر خان نے بتایا کہ میں کرایہ کے مکان میں رہائش اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دن صبح پانچ بجے اچانک مکان کے ایک کمرے میں بجلی ٹریپنگ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے کمرے میں موجود لاکھوں کا سامان ، نقدی ، پا سپورٹ سمیت دیگر دستاویزات جل کر آگ کے ڈھیر میں بن گئے ۔ انہوں نے کہ اکہ میں ایک غریب اور مزدور کار آدمی ہوں کمرے کے دوبارہ تعمیر کی استطاعت نہیں رکھتا ۔ حکومت کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ وہ میرے ساتھ مالی مدد کرکے میرے ہونے والے نقصان کا آزالہ کرکے میری داد رسی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :