عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

پولی تھین بیگ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے ،اس سے ماحول پر برے آثرات مرتب ہو رہے ہیں،ناصر غفور

بدھ 6 جون 2018 19:22

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی اور یو ایس ایڈ خیبرپختونخوا گورئنس پراجیکٹ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ناصر غفور اور یو ایس ایڈ کے علی اکبرنے کہاکہ پولی تھین بیگ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے اوراس سے ماحول پر برے آثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولی تھین بیگز کی جگہ بائیو ڈگریڈئیل بیگز کو متعارف کر کے ہی ہم اپنے ماحول کو صاف رکھ سکتے ہیں،ماحول کو صاف رکھ کر ہی ہم مختلف بیماریوں سے اپنے آپکو بچا سکتے ہیں،پلاسٹک کے استعمال سے انکار کرنے اور ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کرنے کے لئے ٓحساس ہونا چاہیئے۔انہوںنے کہاکہ عوامی تعاون کے بغیر ماحول کو صاف اور عوام دوست نہیں بنایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ اپنے روشن مستقبل کے لئے پانی،ہوا اور ماحول کو آلودہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حیاتیاتی تنوع کی تحفظ کے لئے سب کو مل کر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینی چاہیئے۔اس موقع پر کمپنی کے جنرل مینجر اشرف قادر خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔