سندھ کی نگراں کابینہ کی تشکیل میں تاخیرکی اصل وجہ سامنے آگئی

نگران وزیر اعلیٰ غیرجانبداراورجمہوریت مضبوط کرنے کے حامی ارکان کے انتخاب کی کوشش کررہے ہیں جس سے نگران کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ہورہی ہے

بدھ 6 جون 2018 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) سندھ کی نگراں کابینہ کی تشکیل میں تاخیرکی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔اب تک سامنے آنے والے ناموں پر سیاسی جماعتوں کی۔جانب سے تحفظات ظاہر کئے گئے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ فضل الرحمٰن غیرجانبداراورجمہوریت مضبوط کرنے کے حامی ارکان کے انتخاب کی کوشش کررہے ہیں،جس کے باعث نگران کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ہورہی ہے۔

جبکہ ان کے پاس کابینہ۔کے لئے درجنوں ناموں کی فہرست بھی موجود ہے تاہم اب تک نگران کابینہ کیلئے سامنے آنے والے ناموں پد مختلف سیاسی جماعتوں کی۔جانب سے اعتراض کیا جارہا ہے۔جس کے باعث سندھ میں نگران۔کابینہ۔کی تشکیل۔کا معاملہ۔لٹکا ہوا ہے۔ آئینی طورپر وزرا، مشیران اورمعاون خصوصی مقررکییجاسکتیہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بڑی نگران کابینہ نگران وزیراعلیٰ کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل بھی آسکتا ہے جبکہ پاک سرزمین پارٹی جو صوبہ سندھ کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اس کی جانب سے بھی نگران کابینہ کیلئے سامنے وانے والے ناموں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے پی ایس پی ترجمان کہہ چکے ہیں کہ نگران کابینہ کے لئے جو نام سامنے آرہے ہیں اگر انہی کو منتخب کیا گیا تو شفاف الیکشن نہیں ہوسکے گا۔

علاوہ ازیں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے بھی نگران وزیراعلیٰ سے اپنے تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ سنجیدگی سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر غور کررہے ہیں اور نگران کابینہ کے لئے ایسے ناموں۔کو ترجیح دینے پر غور کیا جارہا ہے جو سیاسی جماعتوں کے کئے بھی قبول ہوں اور غیرجانبدار بھی ہوں۔جبکہ جلد ہی نگران کابینہ کے لئے ناموں کا اعلان۔متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :