کاغذات نامزدگی دوروزباقی ،تین سو سے زائد امیدواروں نے فارم حاصل کرلئے

بدھ 6 جون 2018 21:08

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا عمل جاری ہے ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں آخری دورو ز باقی رہ گئے ہیں ۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین سو سے زائد امیدواروں نے فارم حاصل کیے ہیں جس میں ضلعی ممبران ، سیاسی جماعتوں کی شخصیات بھی شامل ہیں ۔کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرنے کے لئے رش بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینکڑوں امیداوروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں اور یہ سلسلہ آٹھ جون تک جاری رہے گا ۔صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر سے بھی فارم حاصل کیے جارہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو بیان حلفی میں غیر ملکی پاسپورٹ ،دوہری شہریت ،حکومتی یوٹیلٹی بل ،نادہندہ اور زیر سماعت فوجداری مقدمات کی تفصیل بھی دینا ہوگی ۔خیبر پختونخوا میں خصوصی ڈسک بھی قائم کیاگیا ہے۔