ترقی یافتہ، خوشحال ،پر امن اور روشن پاکستان ہماری منزل ہے، منفی سیاست کے علمبردار پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے،’’میں‘‘ اور ’’تم‘‘ کی سیاست کسی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں،ملک کو ملکر ہی ترقی دینا اور سنوارنا ہے

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 6 جون 2018 21:08

ترقی یافتہ، خوشحال ،پر امن اور روشن پاکستان ہماری منزل ہے، منفی سیاست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بدھ کو یہاںجمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقی یافتہ، خوشحال ،پر امن اور روشن پاکستان ہماری منزل ہے۔ گزشتہ5 برس کے دوران ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مشترکہ بصیرت سے کئے جانے والے اجتماعی فیصلوںکے مثبت نتائج سامنے آئے ۔ انہوںنے کہا کہ منفی سیاست کے علمبردار پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے۔ انہوںنے کہاکہ ’’میں‘‘ اور ’’تم‘‘ کی سیاست کسی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں، ’’ہم‘‘ کے راستے پر چلیں گے تو پاکستان توانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کو مل کر ہی آگے لے کر جانا ہے اور ملک کو مل کر ہی ترقی دینا اور سنوارنا ہے۔ چیئرمین بیت المال پنجاب سلمان منگلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔