حافظ آباد کے محلہ محمد پورہ کا 13سالہ محمد عاصم گردوں کے عارضہ میں مبتلا

غریب والدین اپنے بیٹے کے علاج معالجہ کے بارے مایوس ہو کر امداد کے لیے کسی مسیحا کا انتظار کرنے لگے

بدھ 6 جون 2018 22:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) حافظ آباد کے محلہ محمد پورہ کا 13سالہ محمد عاصم گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہو گیا۔ ایک ہفتے میں دو بار ڈائیلائسز ہونے پرغریب والدین اپنے بیٹے کے علاج معالجہ کے بارے مایوس ہو کر امداد کے لیے کسی مسیحا کا انتظار کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے محلہ محمد پورہ ونیکے تارڑ کے رہائشی محنت کش محمد ارشد کے تیرہ سالہ بیٹے محمد عاصم کے گردے فیل ہو گئے جس کے باعث محمد عاصم کا ایک ہفتے میں دو بار ڈائیلا ئسزہونے لگا جس پر والدین کی تشویش میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔

محنت کش محمد ارشد کے مطابق اُس کا بیٹا محمد عاصم گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوا جس کا وہ اپنی بساط کے مطابق علاج معالجہ کرواتے رہے لیکن آہستہ آہستہ مرض بڑھتا گیا اور اب یہ نوبت آگئی ہے کہ ایک ہفتے میں دو بار ڈائیلائسز ہوتے ہیں جو کہ اس کے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہیں۔

(جاری ہے)

اُس نے بتایا کہ وہ محنت مشقت کرکے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے اور اب وہ اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے سخت پریشان ہے کیونکہ اُن کے پاس اتنے ذرائع نہیں ہیں کہ اپنے بیٹے کا علاج معالجہ کروا سکے۔اُنہوں نے حکومتی ارباب اختیار اورصاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے بیٹے کے علاج معالجہ کے لیے اقدامات کرے تاکہ اُن کا بیٹا بھی تندرست ہو کر دوسرے بچوں کی طرح زندگی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :