چکوال،بھون روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبے کی ٹکر سے 20سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 22:41

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بھون روڈ پر شاہ ملتانی کے قریب تیز رفتار کیری ڈبے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 20سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

محمد سخاوت ولد محمد امیر نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیس سالہ بیٹا محمد حمزہ ہمراہ لادی خان اپنے موٹر سائیکل پر شمس آباد جا رہے تھے کہ محمد عرفان ولد محمد امیر کیری ڈبہ LEB585 رانگ سائیڈ سے آیا اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل کا بھی کافی نقصان ہوا۔ اس کا بیٹا محمد حمزہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ لادی خان کو بھی شدید زخم آئے۔ اے ایس آئی عبدالرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔