ضلع چاغی میں عام انتخابات میں حصہ لینے اب تک 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

بدھ 6 جون 2018 22:47

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ضلع چاغی میں عام انتخابات میں حصہ لینے اب تک 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے جن میں روایتی سیاسی حریف سخی امان اللہ نوتیزئی اور میر عارف محمدحسنی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامزدگی فارم حاصل کرنے والوں میں پی پی پی کے این اے 268 کے مجوزہ امیدوار سردار محمدعمر گورگیج سمیت اعجاز خان سنجرانی، قادر جان محمدحسنی، ضلع کونسل چاغی کے وائس چیئرمین عبدالخالق شیرزئی سمیت متعدد سیاسی شخصیات شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 08 جون ہے تاہم ابھی تک کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں. یاد رہے چاغی کی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 34 کے لیے کاغذات نامزدگی دالبندین جبکہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 268 کے لیے کاغذات نامزدگی نوشکی میں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کیئے جاسکیں گے۔