کوئٹہ ، پیسوں کے تنازعہ پر دوست کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) کوئٹہ میں پیسوں کے تنازعہ پر دوست کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ٹین ٹاؤن میں پیسوں کی لین دین پر میروائس نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے دوست فرحان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔