راولپنڈی ،ایم ایم ایبھاری اکثریت سے منتخب ہو کر ملک میں اسلامی نظام نافذ کرے گی،رضا احمد شا

بدھ 6 جون 2018 23:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) جماعت اسلامی کے نائب امیررضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم ای) بھاری اکثریت سے منتخب ہو کر ملک میں اسلامی نظام نافذ کرے گی ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 71 شکریال میں عوامی افطار پروگرام سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این اے 60 و پی پی 17 نائب امیر جماعت اسلامی رضا احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں مل جل کر ملک پاکستان سے گزشتہ ستر سال کا گند صاف کرنا ہے جو اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

نظام اسلام ہی اس ملک کی فلاح اور بقا کے لیے ضروری ہے جس کے لیے ہر غیور پاکستانی اپنا کردار ادا کرے متحدہ مجلس عمل تمام مزہبی جماعتوں کے اتحاد و اتفاق کا نام ہے عوام کو بھی چاہیے کہ اور ملک اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے ایک ہو جائیں اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور پاکستان اسلام کے نام پر ہی بنایا گیا تھا اور اس کی ترقی اور بقا اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی پنہاں ہے پروگرام سے خالد مرزا،احسان گوندل،راجہ ریاض،جبار اعوان نے بھی خطاب کیا ۔