گورو سرین نے ٹی شو’’کرشناچلی لندن ‘‘ کے لئے10کلو وزن بڑھا لیا

جمعرات 7 جون 2018 12:52

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بھارتی اداکار و ماڈل گورو سرین نے ٹی شو’’کرشناچلی لندن ‘‘ کے خصوصی سیکونس کے لئی10کلو وزن بڑھا یا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گورو سرین ’’کرشنا چلی لندن‘‘ میں رادھے کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ کرشنا کے ساتھ شادی کا خواہش مند ہوتا ہے۔ شو میں اپنے کردار میں بہترین دکھائی دینے کے لئے انہوں نے اپنا وزن10کلو بڑھا لیا اور اب ان کا وزن 70کل تک پہنچ چکا ہے، جبکہ شو کے لئے ان کا کئی بار لک ٹیسٹ لیا جا چکا ہے۔ گورو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کردار سے بھر انصاف کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ شو بھارتی ٹی وی چینل سونی پر دکھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :