فلم’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

جمعرات 7 جون 2018 13:28

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دی گیا ہے جس میں اداکارہ دیا مرزا منیاتا دت کے حلیے میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے پس منظر میں اداکار رنبیر کپور کھڑے ہیں، فلم میں اداکار رنبیر کپور، منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، سونم کپور، انوشکا شرما اور دیگر شامل ہیں، فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :