Live Updates

سیشن جج کی عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کے خلاف دائر درخواست سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریحام خان کو نوٹس جاری کرکے 13 جون تک جواب طلب کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جون 2018 13:34

سیشن جج کی عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کے خلاف دائر درخواست ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07جون 2018ء) :سیشن جج کی عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کے خلاف دائر درخواست سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔ عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ریحام خان کو نوٹس جاری کرکے 13 جون تک جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی کتاب نے پاکستانی سیاست میں ایک کھلبلی پیدا کر رکھی ہے۔

پاکستانی میڈیا کی بیشتر کوریج ریحام خان کی متنازعہ کتاب اور اسکے مندرجات کے گرد گھوم رہی ہے۔کتاب کی پبلشنگ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں ۔بہت سے تجزیہ نگارو ں کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب جس قدر متنازعہ ہو چکی ہے کوئی پبلشر بھی اس کو نہیں چھاپے گا کیونکہ اس کو چھاپنے سے وہ پبلشر بھی قانونی زد میں آ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف بھی ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کے خلاف متحرک ہو گئی ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کے لئے درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیاکہ کتاب کاموادغیرقانونی اورغیراخلاقی ہے۔تاہم ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کیخلاف سیشن کورٹ نے درخواست مستردکردی ۔عدالت نے ریحام خان کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کتاب کی اشاعت روکنے کاحکم دے جسے سیشن کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ریحام خان کی اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔جب کہ پی ٹی آئی نے بھی ریحام خان پر کئی الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ اس کتاب کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ نہے۔۔ن لیگ نے عمران خان کی ساکھ کو متاثر کرنے کے لیے یہ کتاب لکھوائی ہے۔اس کتاب نے جہاں ریحام خان نے بہت سی متنازعہ باتیں کی ہیں وہیں ریحام خان نے مذہبی اور تفرقہ پسندی کو بھی ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات