امید ہے کہ کرشنا ابھیشیک اور نازیہ حسین کی فلم ’’تیری بھابھی ہے پاگل‘‘ میں کیمسٹری سنجے دت اور گوندا جیسا تاثر قائم کرے گی، ونود تیواری

جمعرات 7 جون 2018 14:03

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ونود تیواری نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ کرشنا ابھیشیک اور نازیہ حسین کی فلم ’’تیری بھابھی ہے پاگل‘‘ میںکیمسٹری بھی ویسا ہی تاثر قائم کرے گی جیسا کہ ان کے انکلز نے کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کامیڈی فلم ’’تیری بھابھی ہے پاگل‘‘ میں اداکار گوندا کے بھتیجے کرشنا ابھیشیک اور اداکار سنجے دت کی بھانجی نازیہ حسین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ہدایتکار ونود تیواری کا کہنا ہے کہ ماضی میں فلموں میں اداکار سنجے دت اور گوندا کی کیمسٹری لاجواب تھی اور میری فلم کے لئے دونوں کے بھتیجے اور بھانجی کا انتخاب اتفاقیہ طور پر ہوا لیکن بہر حال مجھے امید ہے کہ ان دونوں کی کیمسٹری بھی ویسا ہی تاثر قائم کرے گی جیسا ان کے انکلز نے کیا۔

متعلقہ عنوان :