سمندروں کا عالمی دن کل منایاجائیگا

جمعرات 7 جون 2018 14:22

سمندروں کا عالمی دن کل منایاجائیگا
لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندروںکا عالمی دن (ورلڈ اوشن ڈی) کل 8 جون بروز جمعہ کو منایا جائیگا۔ اس موقع پرمختلف سرکاری و غیرسرکاری اداروں اور پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ماہرین آب کے مطا بق پانی انسانی و حیوانی زندگی ، زراعت اور آبی مخلوق کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ۔

علاوہ ازیں سمندروں میں پیداہونے والی مچھلی ، سی فوڈ ، سی ویڈ، میرین لائف ، دریائی خوراک بھی سمندری پانی سے منسلک ہے جس سے لوگ سالانہ کروڑوں ڈالر کا مالی فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔ سمندر انسان کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بھی اہم ترین ذریعہ ہے لہٰذا سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں سمندروں کو ہر قسم کی آلودگی سے بچانے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کا بھی عزم کرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :