پانی کی قلت ، سندھ میں کپاس کی کاشت کے رقبہ میں 22 فیصد کمی کا اندیشہ

جمعرات 7 جون 2018 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پانی کی قلت کے مسائل کے باعث صوبہ سندھ میں کپاس کی کاشت کے رقبہ میں 22 فیصد کی کمی کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے صوبائی محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں یکم جون 2018ء تک سندھ کے مختلف اضلاع میں 2.31 ملین ہیکٹر رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کی جا سکی ہے جبکہ گزشتہ سال یکم جون 2017ء تک صوبہ میں 2.95 ملین ہیکٹر رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سیزن کیلئے کپاس کا پیداواری ہدف 14 ملین گانٹھیں مقرر کیا گیا ہے۔صوبائی منصوبہ بندی کمیشن اورفوڈ سکیورٹی کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد علی تالپور نے کہا ہے کہ پانی کی قلت سے صوبہ سندھ میں کپاس کے کاشتکاروں کو مسائل کا سامنا ہے جس سے آئندہ سال کے پیداواری ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :