گلوکار جواد احمد نے بھی حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

جمعرات 7 جون 2018 15:48

گلوکار جواد احمد نے بھی حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) نامور پاکستانی گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری میں بے شمار ڈراموں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگانے والے نامور گلوکار جواد احمد نے بھی 2018ء کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جواد احمد نے برابری پارٹی پاکستان کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی ہے اور وہ اسی جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔جواد احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای132 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی کی وساطت سے آر او محمد اسلم پنجوتہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ جواد احمد کے علاوہ عطا اللہ عیسی خیلوی، ابرار الحق، حمزہ عباسی اور سلمان احمد بھی سیاسی میدان میں خاصے متحرک ہیں۔