پی ایس آراے کی ٹیم کا کھلے نجی سکولوں پرچھاپے

جمعرات 7 جون 2018 18:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز پی ایس آر اے سہیل عزیز نے دلہ زاک روڈپر غریب پبلک سکول ‘ مسلم کیمبرج سکول‘ حناء ماڈل سکول ہشتنگری اورمسلم ماڈل سکول ہشتنگر ی کا دورہ کیا اس موقع پر تاحال بچو ں کو گرمیوں چھٹیاں نہ دینے اور چھٹیوں کی اضافی فیسیں وصولی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول مالکان کو آج بروز جمعہ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس آر اے کے دفتر طلب کرلیا ہے اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ کا کہناتھاکہ ان سکولوں پر بھاری جرمانے عائد کرکے سکولز کو کل سے بند کیاجائیگا انہوں نے ایک دفعہ پھر تنبیہ کی کہ پرائیویٹ سکولز پی ایس آر اے ایکٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل دآرمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیاررہے ۔

متعلقہ عنوان :