فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا کا تعزیتی اجلاس

جمعرات 7 جون 2018 18:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا کا تعزیتی اجلاس گروپ کے صدر ضیاء الحق سرحدی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گروپ کے نائب صدرآصف جمال جنرل سیکرٹری میاں وحید باچہ اور ممبرزایگزیکٹیو عالی سرفراز ، حاجی محمد عظیم ،سید کامران شاہ ، عمران الحق،نعمان الحق،سید ثمر عباس شیرازی ،اسد بلال،گڈو،اورمعراج خان سمیت دیگر کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹوں نے شرکت کی تعزیتی اجلاس میں گروپ کے ایگزیکٹیو ممبر اور معران کسٹم ایجنسی کے مالک محمد طارق صدیقی کی اہلیہ کی اچانک موت پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

تعزیتی اجلاس میں ضیاء الحق سرحدی جو کہ آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کراچی اور فیڈریشن آف پاکستان ،چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کسٹمز ایجنٹس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین بھی ہیں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :