جماعت اسلامی رہنماؤں کا رسول بخش پلیجو کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 7 جون 2018 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو، صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے معروف دانشور اور قومپرست سیاسدان عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کے وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی،ظلم وجبر کیخلاف جدوجہد کی ،وہ پاکستان کے حامی تھے،ان کی اس جدوجہد وکردار کو سندھ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔#