انتظامیہ محکمہ لائیواسٹاک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دودھ کے ریٹ فراہم کرے، بلوچستا ن ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا مطالبہ

جمعرات 7 جون 2018 21:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے رہنماں نے کہا ہے کہ انتظامیہ محکمہ لائیواسٹاک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دودھ کے ریٹ فراہم کرے حالیہ اضافے کے حوالے سے ڈیری فارمز اور انتظامیہ کے درمیان گٹھ جوڑ کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام من گھڑت ، بے بنیاد مفروضوں پر مبنی باتیں ہیں جن کے ذریعے ڈیری فارمرز اور انتظامیہ کو آپس میں دست و گریبان کرنے کی سازش کی جارہی ہے کیونکہ گزشتہ 7 ماہ قبل ہمیں ریٹ دیا گیا تھا بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زمینی حقائق کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا جس سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے امسال 10ڈیری فارم دیوالیہ ہو کر بند ہو چکے ہیں بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق حالیہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبر اور مختلف لوگوں کی جانب سے ڈیری فارمز اور انتظامیہ کے درمیان گٹھ جوڑ کا تاثر دے کر حالات کو سنگینی کی جانب دھکیلا جارہا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہیں کیونکہ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک بلوچستان کے دفتر سے جاری کی گئی رپورٹ کے حوالہ نمبر G-306/P8D/13.2521-22 کے مطابق ہمیں دودھ کا نرخ فراہم نہیں کیا گیا جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہمیں گائے اور بھینس کا دودھ 89 روپے فی لیٹرفارم میں پڑتا ہے جس میں منافع شامل نہیں ریٹ ملنے سے قبل شہر میں دکانوں پر 95سے 100 روپے فی لیٹر دودھ فروخت ہورہا تھا سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ہر تین ماہ بعد دودھ کا نرخ از سر نو جاری کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں سات ماہ کے بعد دودھ کی قیمت کا نرخ ملا ہے اور وہ بھی لائیو سٹاک کی رپورٹ کے مطابق نہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور ڈیری فارمز کے خلاف افواہیں پھیلا کر سازشوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں مختلف سیاستدان بھی شامل ہیں جو پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران کی طرز پر دودھ کی قیمتوں کے ذریعے انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں ترجمان نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی میں حقیقی نمائندوں ، صحافیوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا جائے جو حقائق سے واقف ہوں اور صحیح اعداد و شمار اور حقائق کے مطابق کمیٹی میں اپنی تجاویز دے جس کی روشنی میں نرخ نامہ طے کیا جاسکے بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن نے ہمیشہ شہر میں خالص دودھ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کیمیکل اور پوڈر ملے ، زہریلے دودھ کی خرید و فروخت کے حوالے سے انتظامیہ سمیت ارباب اختیار کو درخواستیں دینے کے علاوہ ہر فورم پر نشاندہی کر کے اس کے سدباب کیلئے کردار ادا کیا ہے اس لئے ہمارا انتظامیہ سے موثررابطہ اور تعاون ہیں کیونکہ ہم نے ہمیشہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کئے جانے والے ریٹ پر عملدرآمد کیا ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زمینی حقائق کے مطابق ہمیں ریٹ دیا جائے بصورت دیگر ہم عدالت سے رجوع کرینگے کیونکہ یہ ہمارا قانونی ، آئینی اور جمہوری حق ہیں ہم نے کبھی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ قانون کی پاسداری کی ہے اس کے باوجود ہم پر مختلف اقسام کے بھونڈے الزامات لگا کر انتظامیہ کے ساتھ دست و گریبان کرنے کی سازش کی جاتی ہے جس کو ہم کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ہماری میڈیا سے بھی یہی التجا ہے کہ وہ حقیقت پر مبنی دونوں جانب کے ٹھوس موقف کے بعد رپورٹ شائع کرے تاکہ حقائق عوام تک پہنچ سکیںہم شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے �

(جاری ہے)