مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شفقت حسین پاندہ نے پی پی168 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

جمعرات 7 جون 2018 22:27

لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شفقت حسین پاندہ نے پی پی168 سے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر عقیل ا حمد کی عدالت میں جمع کرادئیے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت حسین پاندہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اس مرتبہ بھی عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگی ‘توانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی ہے اور ان منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریکارڈ مدت میں توانائی منصوبے مکمل کر کے ملک سے اندھیرے دور کئے ہیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی مخصوص نشستوں پر زیب جعفر،عاصمہ ملک،ثانیہ عاشق،ثنا فرحان،راحیلہ اسلم،پروین اخترمانیکا،ثمرہ نذیر،گلشن اکبر،آمنہ بیگم، خالدہ پروین،ڈاکٹر رفعت، نسرین ریاض،بشریٰ بٹ، ڈاکٹر فرزانہ نذیراور اقلیتی نشستوں پر طارق گل اور رمیشن سنگھ اروڑھ سمیت دیگر نے بھی اپنے اپنے کاغزات نامزدگی ریٹرننگ آفسروں کوجمع کرائے۔