سلمان خان میرے لئے مثبت محرک جذبہ ہیں،جیکولین فرنینڈس

جمعرات 7 جون 2018 23:17

سلمان خان میرے لئے مثبت محرک جذبہ ہیں،جیکولین فرنینڈس
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان میرے لئے مثبت محرک جذبہ ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں جب بھارت آئی تھی تو اس وقت سے میں اور اداکار سلمان خان ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں وہ میرے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان اور میں اس وقت سے دوست ہیں جب میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ مجھے فلم سائن کرنی چاہیئے یا نہیں اور پھر فلم ’’کک‘‘ کا حصہ بننے کے بعد میرے لئے چیزوں میں تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ سلمان میرے لئے ایک فیملی کی طرح ہیں، میں ان کا بہت احترام کرتی ہوں اورمجھے ایسا لگتا ہے کہ میرے لئے مثبت محرک جذبہ ہیں۔ جیکولین فرنینڈس اور سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘15جون کو ریلیز کی جائیگی۔