حیدرآباد،ایف بی آر کے عملے کانیوکلاتھ مارکیٹ میں ٹیکس نادہندہ تاجروں کریک ڈاون

تاجروں سے بدتمیزی، مشتعل افراد کی ہاتھاپائی، ایف بی آر کا عملہ یرغمال، رینجرز کی مدد سے رہائی ملی

جمعرات 7 جون 2018 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) ایف بی آر کے عملے کانیوکلاتھ مارکیٹ میں ٹیکس نادہندہ تاجروں کریک ڈاون، تاجروں سے بدتمیزی، مشتعل افراد کی ہاتھاپائی، ایف بی آر کا عملہ یرغمال، رینجرز کی مدد سے رہائی ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی دوپہر ایف بی آر کی ٹیم جب نیوکلاتھ مارکیٹ میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے تاجروں کے پاس پہنچی تو تاجر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ایف بی آر عملے کو یرغمال بنالیا اوراحتجاجاً مارکیٹ میں ہڑتال کردی۔

جس کے بعد رینجرز کی بھاری نفری نے وہاں پہنچ کر معاملے کو رفع دفع کرایا اور ایف بی آر کے عملے کو آزادی دلوائی۔ اس موقع پر دکانداروں کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو اگر کوئی دکاندار مطلوب تھا تو اسے یونین کے ذمہ داران سے بات کرنی چاہئے تھی لیکن انہوں نے مارکیٹ میں داخل ہوکر دوکانداروں سے بدتمیزی اور بداخلاقی کی جس پر دکاندار مشتعل ہوگئے۔تاہم رینجرز کی مداخلت پر معاملہ ختم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :