بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میںقرض سے پریشان ایک اورکسان نے خود کشی کرلی

جمعہ 8 جون 2018 11:15

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کسان نے قرض سے پریشان ہو کر خود کشی کر لی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 44 سالہ کسان سریش مراوی نے گزشتہ رات کو اپنے سسرالی گاؤں کدری میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

سریش نے مروای علاقہ کے کوآپریٹو بینک سے کاشت کے لئے چند سال پہلے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا قرض لیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں اب تک قرضے سے پریشان حال ہزاروں کسان خودکشی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :