بھارت، دیہی ڈاکیوں کی تنخواہ میں 56 فیصد اضافہ

جمعہ 8 جون 2018 12:04

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس میںدیہی ڈاکیوں (جی ڈی ایس ) کی تنخواہوں میں 56فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر مواصلات منوج سنہا نے میڈیا گفتگو میں بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے سالانہ 3لاکھ 7ہزار دیہی ڈاکیے مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

2018-19کے دوران 1257کروڑ 75لاکھ روپے خرچ آئیں گے۔

حکومت نے دیہی ڈاکیوں کو 2 زمروں برانچ پوسٹ ماسٹر(بی پی ایم) اوراسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر(اے بی پی ایم ) میں تقسیم کیا ہے۔ کم از کم 4گھنٹے کے لئے بی پی ایم سطح کے دیہی ڈاکیوں کو 12ہزار جبکہ کم از کم 6گھنٹے کے لئے 14500روپے ملیں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے ڈاک نظام بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :