قومی وطن پارٹی کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوگئی ہیں،

ٹکٹ انٹرویو مکمل ہونے کے بعد جاری کئے جائیں گے، انیسہ زیب طاہر خیلی

جمعہ 8 جون 2018 12:11

قومی وطن پارٹی کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) قومی وطن پارٹی کی مرکزی رہنما انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے ٹکٹ کی درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹکٹ دینے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارتی کو قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے ٹکٹ کے حصول کے لئے امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

جن پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ مختلف حلقوں سے امیدواروں کے انٹرویو لے رہے ہیں انٹرویو ایک دو دن میں مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے 2018ء کے عام انتخابات میں ملک بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔