فلم’’براہمسترا ‘‘کے سیٹ پر امیتابھ بچن کی اداکاری کا بغور جائزہ لے کر سیکھ رہی ہوں، عالیہ بھٹ

جمعہ 8 جون 2018 13:03

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار امیتابھ بچن کے کام کرنے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’’براہمسترا ‘‘کے سیٹ پر ان کی اداکاری کا بغور جائزہ لے کر سیکھ رہی ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے ٹویٹر پر اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی عمدہ اداکاری، شخصیت، کام کرنے کے عزم اور ہر چیز میں بے مثال ہیں، وہ ان کے ساتھ کام کرنے پر بے حد خوش ہیں اور فلم کے سیٹ پر ان کی اداکاری کا بغور جائزہ لے کر سیکھ رہی ہوں۔ فلم میں اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :