سعودی عرب،حرمین ٹرین سے 800افراد سفر کر چکے ہیں

جمعہ 8 جون 2018 13:19

ْمکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) سعودی عرب کی حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ اور مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کیلئے 4چکر وں سے 800سے زیادہ مسافروں کی میزبانی کی۔ سعودی اخبار کے مطابق ان دنوں حرمین ٹرین انتظامیہ ہر جمعرات کو مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مذکورہ ٹرین سے مفت سفر کی سہولت مہیا کئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

یہ تجرباتی سفر ہے۔ ڈھائی گھنٹے میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اصل سفر کا دورانیہ 2گھنٹے ہی ہے۔ حرمین ٹرین باقاعدہ طور پر ستمبر کے مہینے سے چلائی جائے گی۔ سفر کیلئے النور مال میں بکنگ کرانی پڑتی ہے۔ جدہ کے یاسمین مال میں بھی ریزرویشن کی سہولت دی گئی ہے۔ مکہ مال سے بھی مفت ٹکٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ مکہ سے مدینہ کیلئے صبح 8بج کر 1منٹ پر گاڑی روانہ ہو جاتی ہے۔ یہی وقت مدینہ سے مکہ کیلئے بھی مقرر ہے۔