شنگھائی تعاون تنظیم دہشتگردی کے مقابلے کیلئے لائحہ عمل مرتب کریگی،اہلکار

چنگ ڈائو سربراہی کانفرنس میں برائی کی تین قوتوں کے علاوہ دیگر امور زیر بحث آئیں گے پاکستان اور بھارت کی شمولیت سے تنظیم کی اہمیت کہیں زیادہ ہو گئی ہے ،نئی کامیابیاں حاصل ہوں گی

جمعہ 8 جون 2018 13:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پروگرام کے مطابق چنگ ڈائو میں ہفتے سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کی 18ویں 2روزہ سربراہی کانفرنس میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل سمیت متعدد امور کے ایجنڈے پر غور خوض کیا جائیگا،اس سی او کے علاقائی ادارہ انسداددہشگردی انتظامی کمیٹی کے ڈائریکٹر چانگ شنگ فینگ نے کہا کہ سربراہی کانفرنس میں ’’برائی کی تین قوتوں ‘‘دہشتگردی ،انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کی روک تھام کے طریقے تجویز کئے جائیں گے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔

چنگ ڈائو سربراہی کانفرنس تنظیم کے مکمل ارکان کے طور پر پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے بعد تنظیم کی پہلی سربراہی کانفرنس ہو گی ،ایس سی او کے ایک اہلکار نے جمعہ کو یہاں اعلان کیا کہ ایس سی او کو نئے سفر پر گامزن کرنے اور نیا بلیو پرنٹ مرتب کرنے کیلئے ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اس ساحلی شہر میں جمع ہوں گے ،گذشتہ 17برسوں میں ایس سی او کے رکن ممالک نے امن ،ترقی ،تعاون اور باہمی مفاد کے روجحان پر عمل کیا ہے اور سلامتی اور معیشت کے دو پہیوں کو چالو کر دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کی تنظیم میں شمولیت سے تنظیم کی ترقیاتی گنجائش اور اسے ر زیاہ اثروسوخ والا کردار ادا کرنے کیلئے وسیع سٹیج فراہم ہوا ہے۔نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ایس سی او کے رکن ممالک ’’شنگھائی روح‘‘ کو مسلسل سربلند رکھے گئے سلامتی اور باہمی اعتماد کو مستحکم بنائیں گے ،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینگے تنظیم کو نئے دور میں داخل کرنے کیلئے مل جل کر کام کرینگے،نئی کامیایباں حاصل کرینگے اور مشترکہ سلامتی کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کیلئے مزید کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :