70 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیا خریدنے کی چینی پیشکش

واشنگٹن درآمدات پر بھاری محصو لات عائد کرنے کے منصوبے ختم کر دے، چین کی ڈیمانڈ

جمعہ 8 جون 2018 17:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) بیجنگ نے 70 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیا خریدنے کی پیشکش کر دی، واشنگٹن چینی درآمدات پر بھاری محصو لات عائد کرنے کے منصوبے ختم کر دے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی بات چیت میں ایک نئی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق بیجنگ نے تقریبا 70 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیا خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ اِس کے بدلے میں چین چاہتا ہے کہ واشنگٹن چینی درآمدات پر بھاری محصو لات عائد کرنے کے منصوبے ختم کر دے۔اطلاعات کے مطابق یہ پیشکش امریکہ کے وزیر خزانہ ولبر راس کی چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہے سے اختتامِ ہفتہ پر بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :