حسن عسکری رضوی کی وزیراعلیٰ آفس آمد،پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

ْنگران وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں اور عملے سے ملاقات کی،فرداً فرداً ہاتھ ملایا

جمعہ 8 جون 2018 18:01

حسن عسکری رضوی کی وزیراعلیٰ آفس آمد،پولیس کے چاق و چوبند دستے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری رضوی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہائوس سے وزیر اعلیٰ آفس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اورنگران وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔بعدازاں انہوںنے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں اور عملے سے ملاقات کی اور تمام افسروں اور عملے سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا۔