ملاگوری ماربل چوک میں لوگوں کی وضوکرواتے ہوئے ایف سی کا نوجوان گہرے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگا

جمعہ 8 جون 2018 18:53

ملاگوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) ملاگوری ماربل چوک میں لوگوں کی وضوکرواتے ہوئے ایف سی کا نوجوان گہرے تالاب میں گر کر جاں بحق ہوگا، سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شب باجوڑ سکائوٹس 172وینگ کی33سالہ لائس نائیک امراج خان ولد سید آمین ساکن گائوں گمباد تحصیل بٹ خیلہ ضلع ملاکنڈ ماربل چوک میں واقع ایف سی ماربل فیکٹری کے تالاب میں وضو کروارہاتھا کہ اس دوران اچانک ان کی پائوں پھسل گئی جس کی وجہ سے وہ کئی میٹر گہرے تالاب میں گر گیا بے ہوشی کی حالت میں انہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا اور وہ خالق حقیقی سے جاملا۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شب کو ان کی لاش ان کے آبائی گائوں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :