جمعة الوداع کے موقع پر لاڑکانہ میں شیعہ علمائے کونسل پاکستان ضلع کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ محفل شاہ خراسان سے احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 8 جون 2018 21:47

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) جمعة الوداع کے موقع پر قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علمائے کونسل پاکستان ضلع کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ محفل شاہ خراسان سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینر اور جھنڈے اٹھاکر آمریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ریاض حسین الحسینی، ضلعی صدر مولانا محسن علی مفکری، علامہ سید اقبال زید، علامہ مشتاق حسین مشہدی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبن 70 سالوں سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور دیگر انسانوں کا بغیر کسی جرم کے بے گناہ ہولی کی طرح خون بہایا جا رہا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی عوام جسمانی طور پر اپاہج اور معذور ہوچکے ہیں آج بھی عالم اسلام ایسے واقعات پر غم زدہ ہے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ عالمی حقوق کی تنظیمیں اور یو این او اس عمل کا نوٹس لے کر فلسطینوں کے ساتھ جاری ظلم اور بربیت اور مسلسل ناانصافیوں کو بند کروائے۔