تیز رفتار ٹرک سوزوکی کا ٹائر تبدیل کرنے والوں پر چڑھ گیا، تین افراد جاں بحق

جمعہ 8 جون 2018 21:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) حاجی شاہ چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک سوزوکی کا ٹائر تبدیل کرنے والوں پر چڑھ دوڑا، تین افراد جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح پانچ افراد اپنی سوزوکی پر تربوزے لوڈ کر کے پشاور جا رہے تھے کہ حاجی شاہ کے قریب اچانک ٹائر پنکچر ہو گیا جسکو تبدیل کرنے کیلئے نیچے اترا جبکہ دیگر چار افراد بھی ایک سائیڈ پر کھڑے ہو گئے اسی اثنامین ایک تیز رفتار ترک ان افراد پر چڑھ دورا جس کے نتیجے میں محمد نعیم ،شیر ضان ،توقیر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد نذیر اور ندیم شدید زخمی ہوئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا جنہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو جبکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک پہنچا دیا گیا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔