عوام کی خوشحالی کے لیے جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں،افغان وزیردفاع

طالبان کو امن کی یک طرفہ صورتحال بہتری کے لیے دی اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 9 جون 2018 12:51

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرام نے کہاہے کہ افغان حکومت نے طالبان کو امن کی یک طرفہ صورتحال میں بہتری کے لیے دی ہے اسے کسی طور پر بھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ افغانستان میں جنگ بہت مشکل ہے اور ہم افغانوں کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرام نے برسلز میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت نے طالبان کو امن کی یک طرفہ صورتحال میں بہتری کے لیے دی ہے اسے کسی طور پر بھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں جنگ بہت مشکل ہے اور ہم افغانوں کے تحفظ اور خوشحالی کے لیے اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔