سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے، ملیحہ لودھی

ہفتہ 9 جون 2018 13:00

سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے، ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہپاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں اضافے کاخواہش مند ہے ، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے، برازیل، جرمنی، بھارت اورجاپان کااٹل موقف عالمی ادارے کے لئے مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئیڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں اضافے کاخواہش مند ہے، سلامتی کونسل میں اصلاحات سے رکن ممالک کے اسٹرٹیجک مفادات وابستہ ہیں۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا برازیل، جرمنی، بھارت اورجاپان کااٹل موقف عالمی ادارے کے لئے مناسب نہیں، عالمی مسائل کے حل کے لئے لچک اور سمجھوتوں سے کام لینا چاہئے۔