بی جے پی بدعنوانوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے، کانگریس

ہفتہ 9 جون 2018 14:55

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں رشوت مانگنے والے افسران کے خلاف کارروائی کے بجائے شکایت کرنے والوں کی آواز دبائی جارہی ہے اور انہیں جیل بھیجا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت بدعنوانوںکو تحفظ دے رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے افسر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے شکایت کرنے والے کو ہی جیل بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں پیغام ہے کہ بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانے والے سزا بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :