روس کا جی سیون میں ممکنہ دوبارہ شمولیت پر رد عمل

ہفتہ 9 جون 2018 14:55

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی سیون میں اسکی دوبارہ شمولیت کو قبول کرنے کے بیان میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا روس دیگر طریقوں سے تعاون کو اہمیت دے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کینیڈا میں ہونے والی جی سیون کانفرنسمیں شرکت کے لئے امریکہ سے روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جی سیون کو روس کی تنظیم میں واپسی کی تجویز پیش کی تھی کہ روس کو بات چیت کی میز پر آنا چاہیئے۔ صدر ٹرمپ کی تجویز کے پس منظر میں روس نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ روس دوسرے طریقوں سے تعاون کو اہمیت دے گا اور جی سیون ماضی کی طرح روس کے لیے پرکشش نہیں ہے۔