سورج مکھی کے کاشتکاروں نے گھریلو سطح پر ڈالڈاگھی کی تیاری شروع کر دی

ہفتہ 9 جون 2018 14:58

فیصل آباد۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) سورج مکھی کے کاشتکاروں نے حکومت کی جانب سے سورج مکھی کی نئی فصل کی قیمت خرید مقرر نہ کئے جانے اور مڈل مین مافیا و بیوپاریوں کے استحصالی گٹھ جوڑ کے باعث سورج مکھی کی فروخت کی بجائے گھریلو سطح پر ڈالڈاگھی کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کسان ویلفیئر کونسل کے چیئر مین چوہدری عبداللطیف سہو نے بتایاکہ سورج مکھی کے کاشتکاروں نے پیداواری لاگت کے برعکس خریداری کے نرخوں میں کمی کے باعث خود گھروں میں ڈالڈا گھی تیار کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیاہے ۔

انہوںنے بتایاکہ اس مقصد کیلئے کئی مقامات پر گھریلو سطح پر بھٹیاں بنائی گئی ہیں اور کیمیکلز سے 100فیصد پاک صحت مند گھی تیار کیاجارہاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ دیہی سطح پر سورج مکھی سے مقامی طورپر تیار کیاجانیوالا گھی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہاہے ۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ سورج مکھی کے کاشتکاروں کا استحصال روکنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے اور پیداواری لاگت کے تناسب سے سورج مکھی کی قیمت کا تعین کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :