قطر کے شہریوں کیلئے حج،عمرے پر کوئی پابندی نہیں

حج و عمرے کی ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، سعودی سفارت خانہ

ہفتہ 9 جون 2018 15:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ قطر کے شہریوں کیلئے حج و عمرے پر کوئی پابندی نہیں اور سعودی عرب قطری حاجیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی حکام نے واضح کیا کہ قطری شہریوں کے حج و عمرے کی ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

(جاری ہے)

اسلام ااباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے جس دن قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اسی دن یہ بھی وضاحت کردی تھی کہ وہ قطری بھائیوں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور عمرہ اور جج کی ادائیگی کیلئے متعلقہ اداروں نے جو نظام وضع کیا ہے اس کے مطابق انہیں تمام ترسہولیات مہیا کرے گا۔لہٰذا قطری حکام کے منفی رویئے اور اپنے ہی شہریوں کو عمرہ اور حج کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ کے خود ساختہ بحران پر توجہ حاصل ہو

متعلقہ عنوان :