Live Updates

فردوس عاشق اعوان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا،

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 72 سے میدان میں اتریں گی

ہفتہ 9 جون 2018 15:46

فردوس عاشق اعوان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے فردوس عاشق اعوان کو باضابطہٹکٹ جاری کر دیا، فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 72 سے میدان میں اتریں گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی ٹکٹ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، صرف انکے ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ذاتی طور پر سمجھتا ہوں تحریک انصاف نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں، ان پہلوانوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔فواد چوہدر نے کہا ابھی عمران خان نے کمپین اٹھانی ہے، ن لیگ کو سانس ایسے ہی نہیں چڑھا ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات