قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد جاپان سے (آج) لاہور پہنچیں گے

ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں معید بلوچ اور حمزہ علی 100 میٹراور 200 میٹر ریس کے مقابلوں میں حصہ لیا

اتوار 10 جون 2018 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کے بعد جاپان سے (آج) پیرکولاہور پہنچیں گے، قومی ٹیم کے منیجر اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ظفر نے کو بتایاکہ ایشین جونئیر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں معید بلوچ اور حمزہ علی 100 میٹراور 200 میٹر ریس کے مقابلوں میں حصہ لیا چیمپیئن شپ چار روز تک جاپان کے شہر گیفو میں جاری رہی جس میں 35 ممالک کے اتھلیٹ نے حصہ لیا، ٹیم منیجر محمد ظفر نے بتایاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ہمارے معیار پر پورااترے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو چیمپیئن شپ کے دوران آئندہ کے لئے مزید سیکھنے کا موقع ملا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ( ر) محمد اکرم ساہی کی خصوصی ہدایت پر فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی ایشنز ملک میں اتھلیٹکس کے کھیل کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر توجہ دے رہی ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہاہے، انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کی سطح پر اتھلیٹکس کے مقابلوں میں اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی تربیتی کیمپ میں مدعو کرکے تربیت دی جاتی ہے تاکہ یہ کھلاڑی تربیتی کیمپ کے دوران تربیت حاصل کرکے مستقبل میں ملک کا نام روشن کرسکیں۔

(جاری ہے)

محمد ظفر نے بتایاکہ فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کی پوری کوشش ہوتی ہیکہ کھلاڑیوں کو ہر انٹرنیشنل سطح کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ضرور بھیجا جائے، خواہ زرلٹ جیسا بھی ہو کوئی پرواہ نہیں، کل کوئی کھلاڑی یہ نہ کہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث فیڈریشن نے ہمیں بیرون ملک ایونٹ کھیلنے کے نہیں بھیجا، انہوں نیکہا کہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت سے ہمارے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے اور آئندہ کے لئے سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے جس کا بعد میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :