فنکاروں اور ماڈلز کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچز

مرد اور خواتین فنکاروں کی ٹیموںنے دونوں میچز جیت لئے

اتوار 10 جون 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء)فنکاروں اور ماڈلز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچز میں مرد اور خواتین فنکاروں کی ٹیموںنے دونوں میچز جیت لئے ۔

(جاری ہے)

باری اسٹوڈیو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسٹیج فنکاروں کی ٹیم کنگز الیون اور ماڈلز کی ٹیم سلطان الیون مد مقابل تھیں جس میں نسیم وکی کی قیادت میں کنگز الیون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ۔

دوسرے میچ میں اسٹیج کی خواتین اداکارائوں کی ٹیم قتالہ الیون اور خواتین ماڈلز کی ٹیم بٹر فلائی الیون میدان میں اتریں اور اس مقابلے میں بھی فنکاروں کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر فنکاروں اور ماڈلز کی کثیر تعداد موجود تھی جو اپنے ساتھیوں کو شاندار کارکردگی پر داد دیتے رہے ۔