دھرنے والوں کو 126 دن ناشتہ اور کھانا اپنی جیب سے کھلایا ،ْتحریک انصاف جڑانوالہ کے صدر بہادر ڈوگر ٹکٹوں کی تقسیم پر پھٹ پڑے

امپورٹیڈ اٴْمیدوار کے اعلان پر حلقے میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے ،ْ خان بہادر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ مسترد کر دیا

اتوار 10 جون 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) تحریک انصاف تحصیل جڑانوالہ کے صدر خان بہادر ڈوگر بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پھٹ پڑے ۔ انہوںنے بتایا کہ دھرنے والوں کو 126 دن صبح کا ناشتہ ، دوپہر اور رات کا کھانا اپنی جیب سے کھلایا ، پی ٹی آئی کے ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کو بھی کھلایاپھر بھی مجھے ٹکٹ نہیں ملا ۔

(جاری ہے)

خان بہادر ڈوگر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ امپورٹیڈ اٴْمیدوار کے اعلان پر حلقے میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رائے حسن نواز نے ’خود ساختہ‘ سروے کروا کے ان کے ٹکٹ پر شب خون مارا ہے ،ْاگر ٹکٹوں کی تقسیم میں نااِنصافی جاری رہی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوسکتا ہے ۔خان بہاد نے کہاکہ پارٹی نے ٹکٹ کا وعدہ کرکے پیٹھ میں چھرا گھو نپ دیا۔